ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: اوچیلا میں پیش آیا ایک المناک واقعہ۔ چاکلیٹ گلے میں پھنس جانے سے 8سالہ لڑکا ہوا ہلاک 

منگلورو: اوچیلا میں پیش آیا ایک المناک واقعہ۔ چاکلیٹ گلے میں پھنس جانے سے 8سالہ لڑکا ہوا ہلاک 

Sun, 09 Aug 2020 21:22:33    S.O. News Service

منگلورو9/اگست (ایس او نیوز) منگلورو سے تقریباً 40کلو میٹر دوری پر واقع اوچیلا کے سومیشور گاؤں میں ایک المناک حادثہ پیش آیا جس میں 8سالہ لڑکا گلے میں چاکلیٹ پھنس جانے کی وجہ سے فوت ہوگیاہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ آج اتوار کے دن صبح میں پیش آیا۔ موت کا شکار ہونے والے معصوم بچے کا نام فیضان (8سال) بتایا گیا ہے۔ مقامی افراد نے بتایا کہ یہ لڑکا جب چاکلیٹ کھا رہا تھا تو اچانک چاکلیٹ اس کے گلے میں جاکر پھنس گیا جس کی وجہ سے اس کی سانس کی نالی بند ہوگئی اور بچے کا دم گھٹنے لگا۔ فوری طور پر اسے اسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی لیکن بچے نے راستے میں دم توڑدیا۔


Share: